ورلڈکپ کی تیاریاں، جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ چار میچز کی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام اسپورٹس کے فوکل پرسن اولمپیئن خواجہ جنید، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 مارچ کو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 13 مارچ کو آخری میچ اسلام آباد میں رکھ گیا ہے۔واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جرمنی کی
پڑھیں:
جرمنی میں کارسوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھادی؛ ایک ہلاک اور متعدد زخمی
جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں درجنوں راہگیر گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔
یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔
دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی طرز کے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔
اسی طرح مئی 2024 میں بھی مین ہائیم میں چھرا گھونپنے کے واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔