وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے،
میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے،  ہمارے حق کے پیسے نہیں دیں رہے، وفاق ہم پر کیسز بنا رہا ہے، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں ان کی کیا کارکردگی ہے،  پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد ان کی توجہ پی ٹی آئی پر ہے صرف،  انہوں نے سارا زور ہم پر دیا، دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی، 
 کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا،  ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وفاق کو صرف پنجاب کی فکر ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن

کوئٹہ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکمران قوم عوام و وٹر سے مخلص ہیں تو عوام کی حالت بدلنے، مسائل حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے عملی و فوری انقلابی اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی اور اسپیکر کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ اسمبلی کے اندر و باہر بلوچ، پشتون سمیت ہر مظلوم اور ہر علاقے کے مسائل کو اجاگر اور حل کی کوشش کریں گے۔ ہماری راہ میں رکاؤٹ کھڑی کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت و مقتدر قوتوں نے بلوچستان کو لاوارث سمجھا ہے۔ بلوچستان کو سونے کی چڑیا بنا کر لوٹ رہے ہیں۔ بلوچستان میں سہولیات نہیں ہیں۔ مائیں زجگی کے دوران مر رہی ہیں۔ جانور اور انسان ایک جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ تعلیم و صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کے باوجود صحیح سلامت بلڈنگ گرا کر اربوں روپے بلوچستان اسمبلی بلڈنگ پر خرچ کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر حکمران قوم عوام و وٹر سے مخلص ہیں تو عوام کی حالت بدلنے، مسائل حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے عملی و فوری انقلابی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو صرف پنجاب کی فکر ہے اور بلوچستان کے حکمران غافل بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپور کو خارجہ پالیسی سے متعلق مشورہ
  • کرم میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے، علی امین
  • وفاق کی ساری توجہ پی ٹی آئی پر، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھالیا، علی امین گنڈاپور
  • دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، وزیراعلیٰ کا انتباہ
  • ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا: عمران خان
  • وفاق کو صرف پنجاب کی فکر ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن