رمضان کے پہلے دس دنوں کی برکات و فضائل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں، مغفرتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اس ماہ کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا:
والہ رحمۃ، واوسطہ مغفِرۃ، وآخِرۃ عِتق مِن النارِاس کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔
پہلے عشرے کی خصوصیات، پہلے دس دن رحمت کے دن ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے۔ ان دنوں میں مسلمان کو زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے، عبادات میں اضافہ کرنے اور اللہ کی رحمت کے حصول کی کوشش کے لئے دعا اور استغفار کرنا چاہیے۔پہلے عشرے کی برکتوں کا قرآن و حدیث میں ذکر،رحمتِ الٰہی کی وسعت اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
اور میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے، تو میں وہ رحمت ان لوگوں کے لئے لکھ دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں۔(سورہ الاعراف: 156)
روزے کا اجر اللہ کے ذمے ،
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
ابنِ آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے، کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔(بخاری: 1904، مسلم: 1151)
رمضان میں نیکیوں کی زیادتی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:ِ
جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں۔(بخاری: 1899، مسلم: 1079)
نبی اکرم ﷺ کی عبادات اور معمولات، رسول اللہ ﷺ رمضان کے آغاز ہی سے عبادت میں اضافہ فرما دیتے تھے۔ خاص طور پر پہلے عشرے میں درج ذیل اعمال کا اہتمام فرماتے تھے:کثرتِ عبادت، نمازوں کا اہتمام، نوافل اور تہجد کی باقاعدگی۔تلاوتِ قرآن،آپ ﷺ رمضان میں حضرت جبرائیل ؑ کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے تھے۔
سخاوت اور خیرات، عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں
رسول اللہ ﷺ سب سے زیادہ سخی تھے، اور رمضان میں ان کی سخاوت سب سے زیادہ ہوتی تھی۔(بخاری: 1902، مسلم: 2308)
استغفار اور دعا،نبی ﷺ رمضان کے پہلے عشرے میں بکثرت دعا اور استغفار فرماتے، کیونکہ یہ رحمت کے دن ہیں۔بہترین اعمال جو پہلے عشرے میں کرنے چاہئیں۔نمازوں کی پابندی فرائض کے ساتھ نوافل اور تہجد کا اہتمام کریں۔کثرت سے قرآن کی تلاوت اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے روزانہ قرآن کی تلاوت کریں۔صدقہ و خیرات محتاجوں، یتیموں اور مسکینوں کی مدد کریں۔ دعا و استغفاراللہ تعالیٰ سے بخشش اور رحمت مانگیں، کیونکہ رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔ درود شریف کی کثرت نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجیں، اس سے اللہ کی رحمت حاصل ہوتی ہے اور ثواب ملتا ہے۔بھلائی کے کام غریب و نادار لوگوں کو کھانا کھلانا، صدقہ خیرات کرنا، رشتہ داروں سے حسنِ سلوک، غریبوں کی مدد، والدین کی خدمت کرنا،حسن سلوک کرنا اور ان سے دعائیں لینا۔ و الدین کو پیار کی ایک نظر سے دیکھنا حج مقبول ا ثواب ہے۔والدین کی خدمت و خوشنودی سے رمضان میں روزانہ کئی کئی حج اور عمرہ کا ثواب حاصل کریں اور دین و دنیا میں کامیاب ہوجائیں اور مشکلات و پریشانیوں سے نجات پائیں والدین کی دعائوں سے ایک خوبصورت دعاپہلے عشرے میں درج ذیل دعا پڑھنا مفید ہے:
اے اللہ!رمضان کے پہلے حصے میں مجھ پر رحم فرما، درمیانی حصے میں مجھے بخش دے، اور آخری حصے میں مجھے جہنم سے آزاد کر دے۔
رمضان کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت سمیٹنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم عبادت، تلاوت، دعا، استغفار، صدقہ و خیرات، درود شریف اور نیک اعمال کے ذریعے اللہ کی رحمت حاصل کریں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پہلے عشرے میں اللہ کی رحمت اللہ تعالی نبی اکرم ﷺ رمضان کے رحمت کے
پڑھیں:
عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
عیدالفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 6 اپریل یعنی 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 31 مارچ کو عید الفطر کی متوقع تاریخ ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے یہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔
ممکنہ تعطیلات کا شیڈولعید الفطر کی عام تعطیلات عام طور پر 3 دن تک رہتی ہیں۔ اگر حکومت بدھ 29 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتی ہے اور 3 اور 4 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو اضافی چھٹی دی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں اختتام ہفتہ کے ساتھ مل کر 9 دن کی چھٹی ہو سکتی ہے۔
ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہواسرکاری چھٹیوں کا شیڈول حکومت کی منظوری اور چاند نظر آنے کے اعلان پر منحصر ہوگا۔
متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا
تاہم بہت سے پاکستانی توسیع شدہ تعطیل کے لیے پر امید ہیں جس سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کافی دنوں تک عید کی خوشیاں مناتے ہوئے سیر تفریح بھی کرسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید الفطر عید الفطر کی تعطیل عیدالفطر کی چھٹیاں