وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کی پیشرفت اور اس کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فروری 2025 میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جو انسداد پولیو مہم کی مؤثر حکمت عملی اور تمام متعلقہ اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے پولیو کے کیسز میں منفی رجحان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مزید مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ پولیو سے متعلق تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کیا جائے تاکہ مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت اور مؤثر بنایا جا سکے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فروری 2025 کی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 42.
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تین انسداد پولیو مہمات کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے فروری میں پہلی مہم مکمل ہوچکی ہے جبکہ آئندہ دو مہمات اپریل اور مئی میں منعقد کی جائیں گی۔ پولیو مہم کی مستقل نگرانی کے لیے جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو ہر مرحلے پر مہم کی پیشرفت کو مانیٹر کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے، جنہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم کے پولیو کے کے لیے مہم کی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔
وزیرِ اعظم نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
وزیرِ اعظم نے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادرجوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔