اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابل میں 13 امریکی فوجیوں کے قاتل کو امریکہ کے سپرد کرنے پرپاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سے اظہار تشکر کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپکا شکریہ اداکیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی مین اہم کردار اداکیا، امریکی صدرنے افغانستان میں انسداددہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کےکردار کو تسلیم کیا۔

ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم، غیرمتزلزل وابستگی پر قائم ہیں، 80 ہزار سےزائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کےلیے امریکا کےساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے،

ہمارا عزم ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آ رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں اسلام آباد کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی‘۔
ٹرمپ کا ‏کابل میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنبوالے دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا

پڑھیں:

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ٹرمپ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق دار نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکہ کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کا پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے افغانستان چھوڑ جانے والے امریکی فوجی سازو سامان کو واپس لینے کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو بھی سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک وسیع البنیاد ایجنڈے کے حصے کے طور پر تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور صحت پر بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی قومی سلامتی کے مشیرکا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر
  • کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث شریف اللہ گرفتار، امریکی صدر کاپاکستان سے اظہار تشکر
  • ’اب عمران خان کی رہائی کا کیا ہوگا؟‘، ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہار تشکر کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • وزیراعظم شہبازشریف کاخطےمیں انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے کردار او رحمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر
  • افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر سے اظہار تشکر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب، دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
  • ٹرمپ کا ‏کابل میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنبوالے دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر