وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہائوسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہائوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو 3 مرلے کا پلاٹ مفت دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلے پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئر فراہمی کے پروگرام کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بہت سارے لوگوں کو پیچھے چھوڑ جانے کے اہل ہیں اور اگر حکومت تھوڑی سی ان کی اسپورٹ کردے تو ان کی زندگیوں میں کتنا بڑا فرق آسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب
مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر کسی گھر میں کوئی بچہ معذور ہوجائے یہ معذوری صرف اس بچے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس سے پورے خاندان کو تکلیف ہوتی ہے،خصوصی افراد کے لیے فلاحی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے، دعا ہے کہ تمام خصوصی افراد اپنی زندگی بہتر طور پر گزاریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کے ہیروز یہاں وہیل چیئرز پر موجود ہیں، ریاست ماں کی طرح ضرورت مندوں کاخیال رکھتی ہے،خصوصی افراد کی خدمت کرنا میراخواب ہے، حکومت کسی ضرورت مند فرد تک پہنچنا چاہے تو پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں، مریم نواز کا سروسز اسپتال کا سرپرائز دورہ
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اب اقدار کا رخ بدلا ہے، اقتدار کا رخ ان لوگوں کی طرف ہوگیا جن کا حق بنتا ہے، وزیراعلیٰ کا کام اے سی والے کمرے میں بیٹھنا نہیں عوام کی خدمت کرناہے، خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ 10 ہزار فراہم کیے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جارہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے، راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہوسکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی دوران اجلاس ’آسان کاروبار کارڈ‘ کے صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں خصوصی افراد کے اہل خانہ کا دکھ جانتی ہوں، ریاست ضرورت مندوں کا خیال کرتی اور کمزور افراد کی آواز سنتی ہے، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ان کے سیکریٹری کو شاباش دیتی ہوں، ان کی ٹیم نے میرا خواب پورا کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہو گی تو کوئی دوسرا کیسے جائے گا، 30 لاکھ افراد کو دروازہ کھٹکھٹا کر ان کا حق پہنچایا گیا، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب خصوصی افراد راشن کارڈ مریم نواز وزیراعلی