ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت، پختون یار خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بنوں سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پختون یار خان نے بنوں حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے پختون یار خان نے کہا کہ بنوں میں افطاری کے وقت ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی جس بھی شکل میں ہو، ہم اس کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پختون یار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات پر مکمل عمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے خاندانوں کے صبر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کل بھی تھا، آج بھی ہے، کل بھی رہے گا۔ بنوں کے عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
ایم پی اے نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں دہشت گردی پختون یار خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پختون یار خان پختون یار خان نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کا بنوں کینٹ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دلیر سپاہیوں نے دلیری اور جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے حملے کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کے خاتمے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قیمت پر دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور ملک کے دشمنوں کو شکست دے کر رہے گا۔