اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں، انہیں کوئی بیماری نہیں، اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اب افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے، یہ سب کچھ عمران خان کو دباؤ میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ عمران خان علیمہ خان نے کہا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایسے الزامات لگانے کا مقصد علی امین کو بدنام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی نئی صوبائی قیادت اور نیا علاقائی منظر نامہ

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہر احتجاج میں قیادت کی، اور ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی کارکنوں کی مدد کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنے صوبے میں عملی طور پر کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم مریم نواز کی طرح ان کی تصاویر سامنے نہیں آرہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سرپلس بجٹ دینے والا پہلا صوبہ ہے، صوبائی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کہ بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مختلف دھڑوں میں بٹ چکی ہے، اس وقت قیادت وکلا کے ہاتھ میں ہے جس پر سیاسی رہنماؤں کو اختلاف ہے کہ قربانیاں انہوں نے دی ہیں اور اب پارٹی وکلا کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی اختلافات کے باعث عمران خان کا سول نافرمانی کی کال خود دینے کا فیصلہ

سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان ہونے والی لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل کو پارٹی سے ہی نکال دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت علی امین گنڈاپور گروپ بندی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کے کان میں تکلیف ہے نہ کوئی اور بیماری :علیمہ خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان
  • اب افواہ چل رہی ہے بانی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، علیمہ خان
  • عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادات سے روکنے میں کوئی صداقت نہیں، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کے کان میں تکلیف ہے نہ دماغ میں انفیکشن، علیمہ خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا: عمران خان
  • عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ