حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 365 دن کا ہر روز، ہرلمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوش خبریاں لے کر طلوع ہوا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی 38 سے کم ہوکر 9 سال کی کم ترین سطح 1.
روزے کے باعث جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔ یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔الحمدللہ ۔ایک سال بےمثال۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مسلم لیگ کی حکومت
پڑھیں:
مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ابھی پی ٹی آئی میں نہیں، وہ علیم خان کی پارٹی میں چلے گئے تھے، فواد چوہدری تو جسمانی تشدد پر بھی اتر آتے ہیں، ہمیں کسی صورت بھی تہذیب کے دائرے سے باہر نہیں آنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ فواد چوہدری کا معاملہ بانئ پی ٹی آئی خود دیکھیں گے۔