بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کے الزامات پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے عائشہ کے شوہر اپنی ایس یو وی میں بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے تاہم تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر انہیں مقامی افراد نے روک لیا۔

جس پر فرحان اعظمی نے گوا پولیس سے مدد طلب کی، پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا تاہم عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف ہی ہنگامہ آرائی اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.

com (@bollywoodshaadis)

شوہر کے خلاف مقدمے پر سیخ پا عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے اور شوہر کو گالیاں دی گئیں، میرے شوہر نے ہی پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا‘۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل عائشہ ٹاکیہ کے سسُر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما و مہاراشٹر اسمبلی کے رکن ابو اعظمی کو بھی مسلم مغل حکمران اورنگ زیب کی تعریف  کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمے کو بھی اسی کڑی سے جوڑا جارہا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے شوہر کیخلاف

پڑھیں:

لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست

لاہور میں گھر کے اندر 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

لاہور  پولیس نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ شوہر احمد برہان  نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش  شروع کردی۔

ایس ایچ او  جوہر ٹاؤن بلال عربی نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے، حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پر تیز رفتاری کا پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست
  • رمضان المبارک میں بھیک مانگنے والوں کیخلاف دبئی حکام کا آپریشن
  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
  • لاہور: مبینہ طور پر زیادتی کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج
  • شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
  • ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں
  • مظفر گڑھ: 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا
  • رمضان المبارک کا چاند 2 دن کا ہوچکا، علما ئے کرام پر تنقید کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ درج