5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہدف پورا کرنے کی پروگرام کے تحت مریم نواز گھر بنانے
پڑھیں:
رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر 5 سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والا ملزم بلال گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کر دیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: رمضان پیکج کی تقسیم آج سے شروع ہو کر 20 رمضان المبارک تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ نادار غریبوں سے رقم وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان پیکج حاصل کرنے والوں کو ایسی کسی بھی شکایت کی فوری اطلاع دینے اور سرکاری فون 080002345 پر مفت فون کرکے شکایات درج کرانے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لیے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان پیکج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف