یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی: امریکی اسپیکر مائیک جانسن
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک جانسن نے کہا ہے کہ اوول آفس میں جو ہوا زیلنسکی نے اس پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیلنسکی مذاکرات پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ ملاقات کے بعد معاملات درست کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، امریکی فوجی امداد پر یوکرین شکر گزار ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں امن کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زیلنسکی نے نے کہا
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد معطل کر دی
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی صدر کو مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا، یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد معطل کردی۔ وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا کہ زیلنسکی پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے زیادہ یوکرین کو نوازا، زیلنسکی امن نہیں چاہتے، جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے، یوکرینی صدر کے جذباتی مؤقف کی مزید تائید نہیں کی جاسکتی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا، یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے۔