لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں تحریری امتحان 8 مارچ کو شروع ہوگا اور یہ مرحلہ 11 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ 8 سے11 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست گیارہ مارچ تک جاری کی جائے گی۔

فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سربراہ ڈی آئی جی خرم شکور ہوں گے جبکہ فیصل آباد کے ایس ایس پی آپریشنز کو بھرتی بورڈ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، ایس پی ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب فیصل گلزار کو بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے امیدواروں سے تحریری امتحان اقبال سٹیڈیم میں لیا جائے گا، اور فیصل آباد ضلع میں کانسٹیبل کی 193 سیٹوں کے لیے بھرتی کی جائے گی۔ یہ امتحانات پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہیں اور امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم موقع فراہم کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیصل ا باد

پڑھیں:

کراچی کے حقوق و مسائل، منعم ظفر خان کا عید کے بعد ملین مارچ کا اعلان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ اور ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے گھمبیر مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں، پیپلز پارٹی کی 17 سالہ بدترین دور حکمرانی اور حکمران پارٹیوں کی کراچی کے مسائل سے عدم دلچسپی، مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے خلاف اور اہل کراچی کے حقوق و مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی عید الفطر کے بعد عظیم الشان ملین مارچ کرے گی، کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں اور حکمران ”سب اچھا ہے“ کا راگ الاپ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مصنوعی مہنگائی برداشت نہ کرنے کے اعلانات کرنے کے بجائے بتائیں، پرائس کنٹرول کے حکومتی محکمے، کمشنر، اے سی اور ڈی سی کیا کررہے ہیں، قابض میئر مرتضیٰ وہاب وفاقی حکومت سے مطالبہ کرنے کے بجائے کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں، ان کی پارٹی وفاق کا حصہ ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف تہواروں کے مواقع پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے جاتی ہے، صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف سبزی، دالیں، پھل و دیگر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اور دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، موجودہ موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی یہ صورتحال ہے، تو گرمیوں میں کیا حالت ہوگی؟ وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے ہدایت کی تھی کہ سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن کہیں گیس موجود نہیں ہے، لوگ شدید اذیت و کرب سے گزررہے ہیں، شہر کے 50 فیصد سے زائد علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں، ٹینکر مافیا اربوں روپے کما رہے ہیں، چوبیس گھنٹے یہ ٹینکر شہر میں دندناتے پھرتے ہیں، آئے دن ان ٹینکروں کے نیچے آکر کوئی نہ کوئی شہری اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، پچھلے دومہینوں میں چوری و ڈکیتی کے دس ہزار سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 14 افراد اپنی جان سے چلے گئے اور کم و بیش 40 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
  • کراچی کے حقوق و مسائل، منعم ظفر خان کا عید کے بعد ملین مارچ کا اعلان
  • پنجاب  پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئےبڑی خوشخبری
  • سفارشی بھرتیوں نے پی ٹی وی کو تباہ کیا، رمضان پروگرام کیلئے خاتون اینکر رکھنے پر تنقید کا سامنا ہوا: وزیر اطلاعات
  • ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع کی استدعا منظور
  • آزادکشمییر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں آئندہ2 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل ہوگا
  • فری سولر پینل سکیم کے حوالے سےعوام کیلئے اہم خبرآ گئی
  • پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا