لاہور( این این آئی)پنجاب میں چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پنجاب میں 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے مشن کے تحت 42.5 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 25-2024 میں 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.

361 ملین درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔اس مقصد کیلئے رواں مالی سال میں 1,800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 1,085 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جو کل بجٹ کا 60 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے بتایا موسم بہار کے دوران 6,637 ایکڑ زمین پر 5.966 ملین درخت لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس مہم کے تحت لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، مری، راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت 300 سے زائد مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔پراجیکٹ میں سوہانجنا، چیڑ، نیم، کیکر، شیشم، سرس، بکائن، سمل، ارجن کے ساتھ ساتھ مختلف پھل دار درخت بھی شامل کئے گئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنیں گے بلکہ ماحولیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔یہ منصوبہ مجموعی طور پر 8,000 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کے تحت جنگلات، بیلا جات، نہروں کے کنارے، سڑکوں کے اطراف، پوٹھوہار کے پہاڑی علاقے، مری اور صحرائی خطوں کو سرسبز بنانے پر کام جاری ہے، اب تک 4,000 ایکڑ رقبے پر 2.73 ملین پودے لگائے جا چکے ہیں، اور یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے بھی ایک سرسبز اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے تحت

پڑھیں:

پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد"پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار  رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، منصوبے کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
  • پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا
  • جتوئی: دس ایکڑ گندم کی تیار فضل کو آگ نے راکھ کا ڈھیر بنا دیا
  • 4 حکومتی پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر راضی ، صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان