بٹ کوائن مائننگ سالانہ پاکستان سے زیادہ بجلی کھاتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور:
اقوام متحدہ کے تھنک ٹینک، یونائٹیڈ نیشنز یونیورسٹی کا حالیہ تحقیقی رپورٹ میں انوکھا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ یا تخلیق کا عمل ہر سال پاکستان سے بھی زیادہ بجلی کھاتا ہے۔
پاکستان میں بہ لحاظ موسم بجلی کی سالانہ کھپت 25 سے 30 ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ دنیا بھر میں بٹ کوائن بنانے پر جتے ہزارہا انتہائی طاقتور کمپیوٹر 35 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کھاتے ہیں۔
رپورٹ کی رو سے حالت یہ ہو چکی، یورپی ملک، ابخازیا میں بٹ کوائن مائننگ کے باعث روزانہ چھ سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونا معمول بن چکا،چند سال پہلے تک ابخازیا باآسانی ڈیموں سے مطلوبہ بجلی پا لیتا تھا۔
بٹ کوائن کی تخلیق شروع ہوئی تو بجلی کی ضرورت بہت بڑھ گئی، وہ مہنگے داموں بجلی روس سے خریدتا ہے۔
گویا یہ بٹ کوائن کا منفی پہلو ہے کہ اسے بناتے ہوئے کثیر بجلی خرچ ہوتی ہے اور جو نہ صرف ملکوں کو زیربار بنا رہی ہے ، قدرتی ماحول کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بٹ کوائن
پڑھیں:
غیرقانونی افغان باشندوں کا انخلا، مزید 5 ہزار سے زائد افغانیوں کو بھیج دیا گیا
اسلام آباد:پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
18 اپریل 2025 کو 5030 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے اپنے وطن افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
حکومتی حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاہم، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل کو باعزت اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
مزید برآں، حکومتِ پاکستان کی جانب سے واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے سفر اور واپسی کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔