بلاول اور آصفہ بھٹو سے شیری رحمان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے شیری رحمان سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری سے پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کی اور ایوان میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی۔
پی پی چیئرمین سے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے بھی ملاقات کی۔
بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سابق وزیر عبداللّٰہ کی پرانا گولیمار رہائشگاہ پر گئے اور اُن سے بیٹے ابراہیم بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی، اس دوران بہن ناز بلوچ اور بھائی مصطفیٰ بلوچ سے بھی تعزیت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔ دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔