پشاور، منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزاء
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مقامی عدالت میں آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حنا مہوش نے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی مقامی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔ مقامی عدالت میں آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حنا مہوش نے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔ ملزمان پر درہ آدم خیل میں کروڑوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن اسمگلنگ کے الزام تھا، جس پر عدالت نے ملزمان پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے 8 اگست 2023ء کو 1845 گرام آئس اور 8675 گرام ہیروئن سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش تھی۔ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 100 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزمان کو 100 سال قید کی سزا کے مقدمے آئس اور
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔
دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، ملک گیر احتجاج سے حکومت پر پریشر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، وفاقی حکومت مزید نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔