Nawaiwaqt:
2025-03-04@21:23:29 GMT

روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے جانے سے بھارتی ٹیم پر فرق پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے دس سال کرکٹ کھیلی اور کافی سارا بوجھ اتارا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے 1990 سے 2000 تک وسیم اکرم اور وقار یونس نے آپ کو میچ جتوا کر دیے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے 2011 سے یہی کیا ہے ابھی بمراہ ٹیم میں نہیں ہے اب چار اسپنرز لگا کر اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر حریف کو پھنسا سکتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت اچھا کھیل رہی ہے اور ان کے پاس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.

2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شریا ایئر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز بنائے۔کے ایل راہول 35 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی روہت شرما نے کہا کہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا لیا

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی چمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی تو نہیں دکھا سکے اور گلین فلپس نے ایک ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا صرف 11 رنز پر ہی خاتمہ کر دیا لیکن اس میچ میں انہوں نے 300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہاں ایک اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹر نے اپنے کیریئر کا 200 واں میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 ویں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ میں بھی 100 سے زائد میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر نے بھارت کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ویرات کوہلی نے سچن ٹینڈولکر کا کونسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
  • پہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • ’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید
  • کانگریس ترجمان نے جلدی آؤٹ ہونے پر روہت شرما کو موٹا قرار دے دیا
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا لیا
  • روہت شرما کو موٹاپے کے طعنے ملنے لگے
  • ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل
  • ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ جلد گرگئی