سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیر داخلہ محسن  نقوی نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے 

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دھشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت  کی ہے ۔ صدر مملکت کا بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار  کیا اوردہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف  کی ۔

چیمپئنز ٹرافی 2025فائنل میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان

صدر مملکت  نے کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

بنو ں کینٹ حملہ ؛ دہشت گردانہ حملے میں 15 شہری شہید اور 25 افراد زخمی

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6  خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع پر گہرے دکھ اور  افسوس کااظہار کیا ہے ۔

جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔


وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

دکھ کی گھڑی میں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی بنوں کینٹ پر صدر مملکت

پڑھیں:

خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن؛ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے  بہادری کے ساتھ   4خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور  مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔  

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کی ملاقات
  • خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن؛ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اقوام عالم دہشتگردی کبخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، محسن نقوی
  • آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار
  • اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
  • برطانیہ کیساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی
  • حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی