جویریہ سعود نے ماؤں کو بیٹیوں کے حوالے سے ضروری مشورہ دے ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ٹی وی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ماؤں سے کہا ہے کہ لوگوں سے ملیں جلیں اور کم عمری سے ہی اپنی بچیوں کے رشتے تلاش کرنا شروع کردیا کریں۔
نجی چینل کو انٹرویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ اگر گھر میں بیٹی کنواری رہ جائے اور شادی کی عمر نکل جائے تو اس میں قصوروار ماں بھی ہوتی ہے۔
ادکارہ نے کہا کہ عام مشاہدے کی بات ہے، بہت سی مائیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوتی ہیں کہ جب اللہ نے چاہا تو رشتہ ہوجائے گا۔
جویریہ سعود نے کہا کہ ان ماؤں کو چاہیے کہ خود بھی کوششیں کریں اور جب بچیاں چھوٹی ہوں تب سے ہی رشتے ڈھونڈنا شروع کردیں۔
ادکارہ نے کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں لیکن جب تک نوالہ بناکر منہ تک نہ لایا جائے آپ کھانا نہیں کھا سکتے۔
جویریہ سعود نے یہ گفتگو اپنے ایک ڈرامے کے تناظر میں کی ہے جس کی وہ مصنفہ بھی ہیں۔
اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جس کی شادی کی عمر نکل چکی ہے اور گھر میں دیگر بھابھیوں اور بہنوں کی کامیاب ازدواجی زندگی کو دیکھ دیکھ کر احساس محرومی کا شکار ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جویریہ سعود نے نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ ضروری ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔ جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔