اب افواہ چل رہی ہے بانی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے۔
مشال یوسفزئی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردیپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نےبشریٰ بی بی کی ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ اب افواہ چل رہی ہے بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کو دباو میں لانے کےلیے کیا جارہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علیمہ خان مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں، اب چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت
علیمہ خان مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں، اب چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا، اب کرو ناں، ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی، اب میں خاموش نہیں رہوں گا، وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم نے بانی سے 300 ملاقاتیں کیں، 2 بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے سب سے بڑے منظورنظر سلمان اکرم راجہ خود ہیں، عمرایوب بھی سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں۔ان کہنا تھا کہ میں جذباتی کیوں نہ ہو، ایسی رعونت، ایسی فسطائیت، سب کو گالیاں پڑتی ہیں لیکن قیادت میں کسی کو جرات نہیں جو جواب دے سکیں۔