Jang News:
2025-03-04@21:14:04 GMT

فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ نے شرکت کی۔

فیصل واوڈا پروگرام میں 60 ارب روپے کے میگا اسکینڈل کی دستاویزی ثبوت کے تفصیل بھی بتادی۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے ایکڑ والی زمین 8 سے 10 لاکھ روپے ایکڑ پر دی گئی، جو دستاویز 5 سال میں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور نیب جمع نہ کرسکی وہ میں کرچکا ہوں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جہاں میرے سو دشمن ہیں وہاں ایک دوست بھی ہے، صرف پورٹ قاسم کی زمین نہیں کے پی ٹی کے بھی کاغذات جمع کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارت میری ٹائم اورشپنگ میں غیرقانونی تعیناتیوں سے متعلق بھی دستاویزات ہیں، 2018ء سے پہلے 14 ہزار ایکڑ زمین تھی، اب صرف 35 ایکڑ رہ چکی ہے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اس میں ذمے داروں کے ساتھ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت شامل ہے۔

دوران پروگرام قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وزیر کا کوئی اسکینڈل ہی بتادیں، میں نے اس سال میں کسی وزیر کا کوئی اسکینڈل نہیں دیکھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا میری ٹائم کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری کا آغاز

پنجاب میں "چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان" انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پنجاب میں 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مشن کے تحت 42.5 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.361 ملین درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ اس مقصد کے لیے رواں مالی سال میں 1,800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 1,085 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جو کل بجٹ کا 60 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا موسم بہار کے دوران 6,637 ایکڑ زمین پر 5.966 ملین درخت لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، مری، راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت 300 سے زائد مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔

پراجیکٹ میں سوہانجنا، چیڑ، نیم، کیکر، شیشم، سرس، بکائن، سمل، ارجن کے ساتھ ساتھ مختلف پھل دار درخت بھی شامل کیے گئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنیں گے بلکہ ماحولیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔

یہ منصوبہ مجموعی طور پر 8,000 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کے تحت جنگلات، بیلا جات، نہروں کے کنارے، سڑکوں کے اطراف، پوٹھوہار کے پہاڑی علاقے، مری اور صحرائی خطوں کو سرسبز بنانے پر کام جاری ہے۔اب تک 4,000 ایکڑ رقبے پر 2.73 ملین پودے لگائے جا چکے ہیں، اور یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک سرسبز اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل واوڈا کامیر ی ٹائم میں کرپشن کے پلندوں کا انکشاف
  •  فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کا معاملہ پھر اٹھا دیا، غیرقانونی الاٹمنٹ کے کاغذات پیش
  • وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا کی کڑی تنقید
  • آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، فیصل واوڈا
  • سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث
  • آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے: فیصل واؤڈا
  • 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی،سینیٹر فیصل واوڈا
  • پنجاب میں چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری کا آغاز
  • ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ