سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا، 6 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھروں کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ترجمان ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر نعمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 15 شہری شہید جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹر نعمان کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی اور خوارج کے ٹھکانوں پر موثر انداز میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک خوراج کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوراج علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیاں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خواراج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔