وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کل نو منتخب وزرا کو قلمدان ملنے کا امکان،کس کس کو کون سی وزات ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کل نو منتخب وزرا کو قلمدان ملنے کا امکان،کس کس کو کون سی وزات ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )نو منتخب وزرائے مملکت اور مشیروں کو قلمدان دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت مکمل کرلی۔ کل نو منتخب وزرا کو قلمدان ملنے کا امکان ہے، مشیر وزیراعظم محمد علی کو نجکاری، وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر توقیر کو کابینہ و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کو ریلوے، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رضا حیات ہراج کو پارلیمانی امور اور خالد مگسی کو وزارت پانی ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت، شیزہ فاطمہ کو وزارت آئی ٹی ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی اور نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملنے کا امکان کو قلمدان سب نیوز
پڑھیں:
وزارت تعلیم چینی ٹیک کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرے گی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس سمیت اہم اداروں میں ہنر مندی کے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہواوے کے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے خصوصی تربیتی پروگراموں کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ ٹیکسلا اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت ہواوے کے ساتھ شراکت میں ایک لاکھ 46 ہزار 367 طلبا کو تربیت فراہم کرنے سمیت 13 لیبارٹریز کو اپ گریڈ بھی کرے گی، جس سے توقع ہے کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے اسکولوں میں چھٹی جماعت سے آئی ٹی کی تعلیم کو لازمی مضمون بنانے کے لیے فوری حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ برآمدات کو بڑھانا حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یکساں آئی ٹی نصاب اور تربیتی معیارات کو فروغ دینے میں تعاون کریں، تاکہ مساوی اور معیاری تعلیم کی جانب پیش قدمی کی جاسکے۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں میں آئی ٹی کی تربیتی اقدامات شروع کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں: خراب انٹرنیٹ سروس کیخلاف درخواست پر وزارتِ داخلہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جواب طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ تربیتی پروگرام اس معیار کے ہونے چاہییں کہ فارغ التحصیل افراد نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی روزگار کے مواقع سے استفادہ کرسکیں۔
تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے مالی سال 2024-25 کے دوران ملک بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو عمومی اور اعلیٰ درجے کی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد آئی ٹی پارک جلد تعمیر کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
اس ضمن میں 6 لاکھ میں سے مجموعی طور پر 49 ہزار سے زائد افراد نے اعلیٰ درجے کی خصوصی تربیت حاصل کی، جس کا مقصد انہیں قومی اور بین الاقوامی آئی ٹی جاب مارکیٹس میں اعلیٰ کردار کے لیے تیار کرنا تھا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ، پی ایم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، سینیئر سرکاری حکام اور ہواوے کے سی ای او ایتھن سن نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام چھٹی جماعت شزا فاطمہ شہباز شریف لازمی مضمون وزیر اعظم