Daily Ausaf:
2025-04-19@03:26:30 GMT

فیصل واوڈا کامیر ی ٹائم میں کرپشن کے پلندوں کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیرِ صدارت ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے، آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میں نے 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کیے اور مطالعہ کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔

سینیٹر نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ٹھیک تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا، میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دوں گا کہ حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے، پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین 10 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کا فیصلہ ستمبر 2024ء میں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ زمین کی رقم کے بدلے 500 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا، پورٹ قاسم کی زمین صرف 8 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ڈیفالٹر کمپنی کے لیے نرم گوشہ پیدا کیا گیا۔فیصل واوڈا نے مزید یہ بھی کہا کہ ڈیفالٹر کمپنی فارن کمپنی بن کر آئی اور پھر لوکل کمپنی نکلی، دھوکا دینے والی کمپنی کے ساتھ آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی، یہ کمپنی دھوکے سے فارن کمپنی بن کر آئی، بورڈ کیوں اس کمپنی کو فیور کر رہا ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا میری ٹائم کا کہنا

پڑھیں:

فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کوگالیاں نہ دیں: عابد شیر علی بر س پڑے

راہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ سازشیں کرتے ہیں، آپ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کے آلہ کار بنے، اب کبھی زندگی میں ہمیں جمہوری لاشیں نہ کہیے گا۔ میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، آپ جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں۔ اسلام آباد سے جاری فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگوں کو لاشیں کہتے ہیں، کیا فیصل واوڈا نے قائداعظم، لیاقت علی خان، فاطمہ جناح کو بھی جمہوری لاش کہہ دیا، جن درندوں نے جمہوریت پر شب خون مارا آپ ان کو لاشیں نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میں جرأت ہے اتنی کہ ان لوگوں کو للکاریں، آپ ہم جیسے لوگوں کو لاشں کہتے ہیں۔؟ 10 سال جنرل ضیا الحق، 8 سال مشرف رہا ان کے خلاف بات نہیں کرتے، آپ خود سب سے بڑی لاشیں ہے، ہم ووٹ سے  منتخب ہو کر آتے ہیں ۔

راہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگ سازشیں کرتے ہیں، آپ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کے آلہ کار بنے، اب کبھی زندگی میں ہمیں جمہوری لاشیں نہ کہیے گا، جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈا تنقید کریں لیکن دکھ ہوا بدبودار لاشیں کہا، میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، آپ جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، ہم جمہوری لوگ  زندہ باد کہنے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، فیصل واوڈا
  • سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف
  • متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا
  • فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کو گالیاں نہ دیں، عابد شیر علی بر س پڑے
  • فیصل واوڈا جمہوری لوگوں کوگالیاں نہ دیں: عابد شیر علی بر س پڑے
  • ملک میں 100 فیصد جمہوریت فیل ہو چکی ، معدنیات بل ہر صورت پاس ہوگا، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • پاک-چین میری ٹائم کے شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • عمران خان کو سب نے چھوڑدیا, آرمی چیف پاکستان کے رونالڈو ہیں اورگول کررہے ہیں۔فیصل واوڈا
  • آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے، فیصل واوڈا