دو مختلف سائز کے دونوں ڈرون طیاروں نے 6 فروری کو ڈرون بردار بحری جہاز سے پرواز کی۔ پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اس موقع پر کہا کہ JAS 313 کا بڑا ورژن ایک جدید انجن سے لیس جیٹ ہے جو اسے زیادہ رفتار پر فوجی مشنز انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور اسے بنیادی طور پر جاسوسی اور بمباری مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ماہ ایران نے ایک ڈرون بردار بحری جہاز کی رونمائی کر کے مغربی طاقتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہید باقری ڈرون بردار بحری جہاز 6 فروری کو سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے میں شامل ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں شامل ہونے والے "شہید باقری" ڈرون بردار بحری جہاز میں دو جدید بغیر پائلٹ اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور جنگی آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔
یہ جدید ڈرون بردار جنگی بحری جہاز 6 فروری کو ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد سمندری فضائی کارروائیوں میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر مشنز کو انجام دینا ہے۔

یہ بحری جہاز ایران میں تیار کردہ اسٹیلتھ جنگی طیارے "قاہر 313" بغیر پائلٹ ورژن کے دو ماڈلز سے لیس ہے۔ اس جدید بغیر پائلٹ جنگی طیارے کو "JAS 313" کا نام دیا گیا ہے، جو جیٹ انجن سے لیس ہے۔

دو مختلف سائز کے دونوں ڈرون طیاروں نے 6 فروری کو ڈرون بردار بحری جہاز سے پرواز کی۔ پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اس موقع پر کہا کہ JAS 313 کا بڑا ورژن ایک جدید انجن سے لیس جیٹ ہے جو اسے زیادہ رفتار پر فوجی مشنز انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور اسے بنیادی طور پر جاسوسی اور بمباری مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اپنا مقامی سطح پر تیار کردہ اسٹیلتھ جنگی طیارہ قاہر-313 فروری 2013ء میں سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں متعارف کرایا تھا۔ یہ سنگل سیٹ جنگی طیارہ مختصر رن وے سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 18 فروری 2023ء کو ایران کی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ قاہر طیارہ تکنیکی پختگی کو پہنچ چکا ہے، اسے انسان بردار طیارے کی بجائے بغیر پائلٹ طیارے کے طور پر ڈھال دیا جائے گا۔ دو سال بعد فروری 2025ء کو قاہر کے دو ورژن سامنے آئے۔ ایک سائز میں بڑا اور دوسرا چھوٹا ہے۔ ان ڈرونز کو شہید باقری ڈرون کیرئیر پر تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈرون بردار بحری جہاز پاسداران انقلاب بغیر پائلٹ جنگی طیارہ فروری کو سے لیس گیا ہے

پڑھیں:

افغانستان میں  چھوڑےگئے 5 لاکھ امریکی جنگی سازو سامان دہشتگردوں کو فروخت ،برطانوی میڈیاکا دعویٰ

لندن (اوصاف نیوز) افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کوفروخت کردیئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔

سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوورکے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لیے تھے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا، جس سے بلیک مارکیٹ کو فروغ ملا۔

افغانستان کے شہر قندھار میں صحافی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک سال تک امریکی ہتھیاروں کی فروخت کھلی مارکیٹ میں ہوتی رہی، اب امریکی ہتھیاروں کی تجارت انڈرگراؤنڈ ہو رہی ہے۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑےگئے۔
سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
  • دنیا میں سب سے زیادہ "بچوں کو قتل" کرنیکا ریکارڈ اسرائیل کے نام
  • تل ابیب اور 2 طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں پر کامیاب یمنی حملے
  • افغانستان میں  چھوڑےگئے 5 لاکھ امریکی جنگی سازو سامان دہشتگردوں کو فروخت ،برطانوی میڈیاکا دعویٰ
  • فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں
  • خرگوش نے جہاز کا انجن جلا ڈالا، 159 مسافروں سے بھرے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل
  • سوڈان کی خانہ جنگی میں نیا موڑ، فوج نے اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
  • جنوبی سوڈان میں سیاسی تنازعہ خانہ جنگی میں بدلنے کا خطرہ، نکولس ہیسم
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان