میری بات میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن اور بانی سے کوئی رابطہ نہیں، میں نے جو بات کہی اس میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لسانی بنیادوں پر شہر کا برا حال کیا ہوا ہے، شہر کے لیے بات کرنا فارم 47 والوں کے لیے مشکل ہے۔
سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے نکلے ہوئے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں باس سے بات کروں گا، ان کے نمائندوں سے نہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ میں نے جو بات کہی تھی، اس میں کہیں بھی لسانی رنگ نہیں تھا، جو شہر جس کا ہے وہ ہے، یہاں لوگ صرف روزگار کے لیے آئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
فائل فوٹوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو نے دونوں افراد کیلئے کرسیاں بھی خالی کروائیں اور خود اٹھ کر آنے والوں کو پینے کے لیے پانی دیا، دونوں افراد نے بات چیت کے دوران فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔