وفاقی کابینہ میں توسیع :نئےوزراء کے قلمدان تاحال طے نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نئے وزرا اور وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔کئی موجودہ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کرنے پر غور جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم کا قلمدان مصدق ملک سے لے کر پرویز ملک کو دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہےجبکہ وزارت ریلوے حنیف عباسی اور وزارت آبی وسائل جنید انوار کو دیے جانے کا امکان ہے اسی طرح مصدق ملک کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سونپنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
قیصر احمد شیخ کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت دیے جانے جبکہ طارق فضل چوہدری کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان سونپنے پر غور ہو رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے اور جلد اعلان متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع، نئے وزرا کون ہوسکتے ہیں؟
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نواز شریف کے گرین سگنل کے بعد، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 10 سے 12 اراکین کے نام شارٹ لسٹ کر کے بجھوائے گئے ہیں۔
لیگی ذرائع نے بتایا ابتدائی طور پر دیکھا گیا ہے کہ کس ڈویژن کی کابینہ میں کتنی نمائندگی ہے۔ اس تناسب سے اس ڈویژن سے ایک، ایک وزیر کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں سے بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور کچھ کو نئی وزراتیں دی جائیں گئی۔
وزارتوں میں تبدیلی کا امکان
لیگی ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع ہونے کے بعد کئی وزارتوں میں ردو بدل کا بھی امکان ہے۔ صوبائی وزیر صہیب بھرت سے وزرات قانون کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح صوبائی وزیر رانا سکندر سے ہائر ایجوکیشن کی وزرات واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت رانا سکندر سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن دونوں محکموں کے وزیر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت مریم نواز نواز شریف