کراچی: درخشاں میں بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک کے لاکر سے شہری کا 10 کروڑ روپے مالیت کی جیولری اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
شہری نے 6 فروری کو لاکر استعمال کیا جب 19 فروری کو دوبارہ بینک پہنچا تو لاکر کا بکس ہی مکمل طور پر غائب تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ جولائی 2010ء سے لاکر آپریٹ کررہا ہے اور اب تک مختلف وقتوں میں ڈائمنڈ سیٹ، گولڈ سیٹ، برانڈڈ گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی لاکر میں رکھتا رہا ہے۔
آخری مرتبہ 6 فروری کو لاکر میں سامان رکھا تھا اس کے بعد جب 19 فروری کو پہنچے تو لاکر میں سامان سے بھرا بکس مکمل طور پر غائب تھا۔
انہوں نے فوری طور پر بینک کے عملے کو آگاہ کیا جب تلاش شروع کی گئی تو زیورات کے خالی پاؤچز بینک کی چھت کی فالزسیلنگ سے ملے۔
متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے، اس کے ساتھ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی خط لکھ دیے ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے واقعے کی تمام تر تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ بینک کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تحقیقات کے دوران اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فروری کو
پڑھیں:
’’چاند 2 دن کا ہے، علماء نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علماء کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علماء کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا، ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔