مشال یوسفزئی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کی ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بشریٰ بی بی نے آگاہ کردیا ہے کہ میں اُن کی ترجمان نہیں ہوں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تابش فاروق کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔
مشال یوسفزئی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کے عہدے سے ہٹانے کی خبر پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے دی تھی۔
تابش فاروق نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مشال یوسفزئی اب بشری بی بی کی ترجمانی نہیں کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی
پڑھیں:
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔
صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔