ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات کردیے گئے۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو سپریم کورٹ میں ڈی جی جوڈیشل ونگ تعینات کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نذر عباس کو گریڈ 21 میں 6 ماہ کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس ریٹائر ہو گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس ریٹائر ہوگئے تھے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نذر عباس کی سپریم کورٹ میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، جبکہ چیف جسٹس اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے انہیں سووینئئر بھی پیش کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سپریم کورٹ میں
پڑھیں:
اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان ماننا افسوسناک سوچ ہے، بھارتی سپریم کورٹ
بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں میونسپل کونسل کے سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان ماننا ایک افسوسناک سوچ ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ زبان کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک برادری، علاقے اور لوگوں کی پہچان کا ذریعہ ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان ماننا ایک افسوسناک سوچ ہے۔
مزید پڑھیں: شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔ
یہ درخواست مہاراشٹر کی ایک سابق علاقائی کونسلر خاتون کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میونسپل کونسل کے بورڈز پر صرف مراٹھی زبان میں نام تحریر ہونا چاہیے، اردو زبان کا استعمال غیر ضروری اور نامناسب ہے۔
اس سے قبل ممبئی ہائیکورٹ نے بھی خاتون کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، تاہم سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے ونود چندرن شامل تھے، نے بھی ان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے زبان اور مذہب کے فرق پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: پاک اردو مشاورتی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بھارت میں زبانوں کے احترام اور ثقافتی ہم آہنگی کی طرف مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردو بھارت بھارتی سپریم کورٹ مسلمان