چین نےامریکہ کو بڑا جھٹکا دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔
چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا جبکہ ٹیرف کا نفاذ 10 مارچ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر پہلے سے عائد 10 فیصد ٹیرف کو 20 فیصد تک بڑھانے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔چین کی وزارت خزانہ نے امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں یکطرفہ قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 2.828 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، حکومت آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔