امریکا چینی عوام اور وہاں کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فرق نمایاں کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے جن کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ واشنگٹن چین کے عوام کو نہیں بلکہ اس کی حکومت کو اپنے اسٹریٹجک حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین

وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ان ہدایات میں واضح تفصیلات بیان کرنے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جہاں بھی چینی عوام، ثقافت یا زبان کسی منفی بات یا تاثر سے منسلک ہو رہے ہوں وہاں ’چائنیز‘ کا لفظ بطور اسم صفت استعمال نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی برآمدات پر ایک اور حملہ، چین کا شدید ردعمل

ہدایات کے مطابق امریکا کے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر فیکٹ شیٹ میں بیجنگ میں قائم حکومت کو ’پیپلز ری پبلک آف چائنا‘ یا عوامی جمہوریہ چین کے بجائے صرف ‘چائنا‘ کردیا گیا ہے۔

’چینی حکومت نہیں بلکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی لکھا اور بولا جائے‘

اس دستاویز میں ہدایت کی گئی ہے کہ جب بھی عوامی تقاریر یا پریس ریلیز میں چین کے حکومتی اقدامات زیر بحث لائے جائیں تو اس کے لیے چینی حکومت کے بجائے چین کی کمیونسٹ پارٹی کا نام ’سی سی پی‘ استعمال کیا جائے تاکہ واضح ہو کہ ملک میں سی سی پی ہی سیاست، معیشت، فوج سمیت دیگر فیصلوں کا حتمی اختیار رکھتی ہے۔

ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جس سے چینی رہنما شی جن پنگ کے نظریات کی عکاسی ہوتی ہو۔

’چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے نام سے پکارا جائے‘

جاری کردہ ہدایات میں شی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں چین کے ’صدر‘ کے بجائے کمیونسٹ پارٹی کا ’جنرل سیکریٹری‘ کہا جائے کیوں کہ اس سے ریاست پر کمیونسٹ پارٹی کی بالادستی کا اظہار ہوتا ہے۔

اندرونی ہدایت نامے میں مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کی فیکٹ شیٹ میں امریکا کی چین سے متعلق پالیسی میں ایک اور اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد چین سے تعلق کو ’برابری اور شفافیت‘ کے اصول کے تحت دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی

ساتھ ہی محکمہ خارجہ کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسا طرز بیان اختیار کرنے سے گریز کرے جو سابق صدر بائیڈن کی حکومت کے دوران تھا اور جس میں چین سے تعلق کے لیے ’سرمایہ کاری، ہم آہنگی، مقابلہ‘ اور ’ذمے داری سے تعلقات چلانے‘ جیسا طرزِ بیان اختیار کیا جاتا تھا۔

چین کی برہمی

چینی حکام نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی فیکٹ شیٹ میں تبدیلی پر سخت برہمی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر پالیسی تفصیلات میں تبدیلیاں غیر معمولی بات نہیں ہے اور اکثر نئی حکومت آنے کے بعد ایسی تبدیلیاں کیا جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا کی چین بابت عجیب ہدایات چین چین امریکا پر برہم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا چین چین امریکا پر برہم کمیونسٹ پارٹی امریکا کی چین کے چین سے گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو کےخطرہ کے پیش نظر محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سمیت سیکرٹری محکمہ صحت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو ایمرجنسی پروٹوکولز کو آپریشنلائز کیا جائے اور ہسپتال عملے کو مکمل طور پر سینیٹائزڈ اور ٹرینڈ رکھا جائے۔

ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، خصوصا آئی وی فلوئڈ، کولنگ ڈیوائسز اور دیگر ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو مینجمنٹ یونٹس اور کولنگ وارڈز قائم کیے جائیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں سپیشل ایس او پیز کی تشہیر کی جائے۔

(جاری ہے)

ییٹ سٹروک کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کےلئے موبائل میڈیکل کولنگ کیمپس کے انتظامات کیے جائیں۔

پیرامیڈیکس، نرسسز اور ایمرجنسی سٹاف کے لیے آگاہی سیشن اور ٹریننگ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی عیادت کے لیے آنے والے افراد کو دھوپ سے محفوظ رکھنے کے لیے شیلٹرز قائم کیے جائیں۔ پانی اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی آگاہی بارے اقدامات کیے جائیں اور ہسپتال میڈیا یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
  • تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
  • امریکا نے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی
  • پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری
  • پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ،سکولوں کیلئے اہم ہدایات جاری
  • امریکا کی ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں
  • امریکی ٹیرف کا کھیل بے معنی ہوچکا، چین کا دوٹوک مؤقف
  • امریکا کیجانب ایرانی تیل درآمد کرنیوالی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں
  • تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 245 فیصد کردیا
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا