وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کو چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ میں شامل ہونےو الے وزرا اور وزرائے مملکت کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے، وزیراعظم کل قلمدانوں کی باضابطہ منظوری دے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی جائے گی جبکہ جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان سونپا جائے گا۔
مصدق ملک سے آبی وسائل کی وزارت واپس لے لی جائے گی اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا، شیخ قیصر کو بین الصوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ تشکیل دیدیا گیا
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ تشکیل دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ، سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں سکواڈ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں بہت تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کا اعلان کل پریس کانفرنس کے دوران کیئے جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان کے نمایاں فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، عاکف جاوید، وسیم جونیئر اور محمد حارث کی شمولیت متوقع ہے ۔ ان کے علاوہ خوشدل شاہ جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، فہیم اشرف کو ون ڈے میں موقع ملنے کا امکان ہے ، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
کپتانی کے لیے محمد حارث، سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جارہاہے ۔ کپتان کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین نے کرنا ہے تاحال فیصلے کا انتظار ہے ۔