Daily Ausaf:
2025-03-04@18:15:07 GMT

نئے ویزا اپائنمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

امریکی سفارتخانے نے 8 فروری 2025 سے نئے آن لائن ویزا اپائنمنٹ سسٹم کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے خواہشمند افراد کو اب اس نئے سسٹم میں لازمی طور پر اپنی پروفائل بنانی ہوگی اور اگر درخواست گزار کے پاس حالیہ فیس رسید یا پرانے سسٹم میں اپائنمنٹ موجود ہے تو اسے وہی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم میں رجسٹر ہونا چاہیے۔

جن افراد نے 3 فروری 2025 سے قبل ویزا فیس ادا کی ہو انہیں اپنی رسید کی تاریخ اور نمبر نئی پروفائل میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید سوالات کے لیے امریکی سفارتخانے سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

دبئی :تعلیمی شعبے میں 16 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو گولڈن ویزے جاری

دبئی( نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارا ت حکومت نے تعلیمی شعبے میں 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزا جاری کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے ،گ

ولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی سکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے جبکہ 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کی وہیں 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا فراہم کیے گئے ہیں۔

امارات حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔ امارات طویل مدت تک سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے گولڈن ویزا فراہم کرتا ہے

مختلف شعبوں کے ماہرین سمیت فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات بھی اس سہولت کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ دبئی دنیا بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی پسندیدہ منزل یو اے ای نمایاں شخصیات کو گولڈن ویزا کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر امارات میں 10 برس تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔
وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنےآگیا

متعلقہ مضامین

  • امریکی سفارتخانے نے نئے ویزا اپائنمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا
  • فلسطین سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ، امریکی شہریوں کا اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے افطار
  • امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
  • کراچی: بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس: ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
  • عرب امارات سے 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
  • تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری
  • مہنگائی پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
  • دبئی :تعلیمی شعبے میں 16 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو گولڈن ویزے جاری
  • متحدہ عرب امارات، تعلیم کے شعبے میں 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری