پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی کی ٹی20 کرکٹ اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلیاں اس لیے کی ہیں کہ ایسے کھلاڑی آگے آئیں جو پریشر سے آزاد ہو کر شارٹس کھیلیں گے اور زیادہ اسکور کریں۔

عاقب جاوید نے کہاکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ کو ڈراپ کرنے کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم نے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا ہے۔

انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کرکٹرز ٹی20 میں جارحانہ مزاج اپنائیں، اور اسی لیے چند فیصلے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 جبکہ شاہین شاہن اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ‘، پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر صارفین کے تبصرے

قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی بدستور محمد رضوان کریں گے، جبکہ ٹی20 کا کپتان سلمان علی آغاز کو بنا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹی20 سلمان علی آغاز عاقب جاوید کپتانی محمد رضوان وجہ بتادی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی20 سلمان علی آغاز عاقب جاوید کپتانی محمد رضوان وجہ بتادی وی نیوز ٹیم کی کپتانی محمد رضوان عاقب جاوید انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

فواد چوہدری، شہریار آفریدی اور صنم جاوید کیخلاف 9 مئی سے متعلق کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری پر 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے فواد چوہدری کو مقدمہ کی تیاری کے لیے کل تک مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی استدعا کی ہے، میرے خلاف تمام مقدمات کو ملتان کینٹ مقدمہ میں اکٹھا کیا جائے۔

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست میں کوئی ہائیکورٹ سے متعلق استدعا ہے؟ سی آر پی سی کی کس شق کے تحت آپ نے یہ درخواست دائر کی ہے؟

عدالت نے کہا کہ آپ عدالتی سوالات کی تیاری کرلیں، کیس کل سنیں گے، اس کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دوسری طرف سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب علی رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے چیک کروایا ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے انتظامی ججز کی ہدایات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ : شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم جمعہ تک تحریری فیصلہ جاری کریں گے۔

علاوہ ازیں، سپریم کورٹ میں صنم جاوید کی 9 مئی مقدمہ سے بریت کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو نوٹس جاری کر دیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عورت ہے اس کا جسمانی ریمانڈ  کیوں درکار ہے؟

اس پر ذولفقار حمید نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزمہ صنم جاوید نے جسمانی ریمانڈ کےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PTI پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی صنم جاوید فواد چوہدری

متعلقہ مضامین

  • شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہو شرح کیوں؟ اداکار سمیع خان نے وجہ بتادی
  • بابراعظم کراچی کنگز سے علیحدہ کیوں ہوئے؟ راشد لطیف نے حقیقت بتادی
  • پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں؟ محمد حفیظ نے وجہ بتادی
  • فواد چوہدری، شہریار آفریدی اور صنم جاوید کیخلاف 9 مئی سے متعلق کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ  کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
  • بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی کپتانی بھی لینےکا مطالبہ
  • پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
  • بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی» بھی لینےکا مطالبہ
  • بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی کپتانی» بھی لینےکا مطالبہ