پاکستان ایٹمی طاقت ہے صرف معاشی طاقت کی کمی ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے صرف معاشی طاقت کی کمی ہے۔
موجودہ حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 2017 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھا، اپریل 2022 میں ملکی معیشت عالمی درجہ بندی میں 47ویں پوزیشن پر آگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2017ء میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ پاکستان 2023ء میں جی 20 ممالک میں شامل ہوجائے گا، گوگل کرکے پرائس واٹر کوپر کی یہ پیشگوئی دیکھی جاسکتی ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی اور میزائل طاقت ہے، صرف معاشی طاقت کی کمی ہے، اگر تمام ادارے مل کر کام کریں تو یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، ایس سی او کا کامیاب انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ، حکومت اور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں، ہم مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، مہنگائی کو لگام ڈال دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کو کراچی سے چمن تک ہائی وے کا تحفہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں دیا، ہر کوئی اس سڑک کو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دیتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اس رقم سے یہ ہائی وے مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا، میں یہ بھی یقین دلاتا چلوں کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں مزید کوئی ریلیف ملا تو وزیراعظم عوام کا سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں، اور انشا اللہ آئندہ ملنے والا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا۔