اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی نے پشاوراسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت کردی، علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کہا کہ بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹائوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے ذرائع کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کر رہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔
15مزیدپڑھیں: پر کال کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔  

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خان صاحب کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، آگے کے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے، سیاسی رفقاء سے 5ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں، جیل کے تمام معاملات کے حوالے سے چوہدری ظہیر عباس کو بانی اور بشری بی بی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

سلمان اکرام راجا نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی، جس کو خان صاحب زمہ داری دیں اسکو سیاست کرنی چاہیئے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا سپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے، بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں، اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی،  پوری بات نہیں کروں گا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مولانا کی عزت کرتے ہیں چاہتے ہیں وہ اس اتحاد میں شامل ہوں، مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے جو غیر زمہ دارانہ بیان دیا، اس حوالے شیخ وقاص اکرم کو کہا ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

متعلقہ مضامین

  • اب افواہ چل رہی ہے بانی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، علیمہ خان
  • عمران خان کی مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات
  • بانی پی ٹی آئی کی پشاور اسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت  
  • عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت
  • عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی
  • عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا: عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، امیر مقام