Daily Pakistan:
2025-03-04@16:59:34 GMT

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.

18 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔

فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.14 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 1.12 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں پٹرول کی فروخت کاحجم 4.93 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 4.49 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راز

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملک میں مالی سال ملین ٹن

پڑھیں:

فروری میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی

اسلام آباد:

فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی، سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا ہوا، چکن، دال مسور، مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کے دام کم ہوئے، ایندھن، ٹرانسپورٹ سروسز، تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی سستی ہوئی۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 57 فیصد اور پیاز 32 فیصد سستا ہوا، آلو 20 فیصد، سبزیاں 17 فیصد تک سستی ہوئیں، انڈوں کی قیمت میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی، گزشتہ ماہ پھل 15 فیصد، چینی 9.35 فیصد، مکھن 5.61 فیصد مہنگا ہوا، مسالے 1.59 فیصد، بیکری آئٹمز 1.19 فیصد مہنگے ہوئے، مشروبات 1.16 فیصد، شہد 1.12فیصد تک سستا ہوا، خوردنی تیل، گھی، گوشت، چاول، ریڈی میڈ فوڈ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں، خشک دودھ، رہائشی سہولیات، ڈاکٹر کی فیس، مکینکل سروسز بھی مہنگی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ زور پکڑ گیا، کمپنیاں مالی بحران کا شکار
  • فروری میں مہنگائی بڑھنے کی شرح حکومتی تحمینوں سے بھی کم ہوگئی : ادارہ شماریات 
  • بجلی آلات‘ ٹرانسفارمرز‘ کنورٹرز کی درآمدات میں 60 فیصد اضافہ 
  • آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
  • فروری : مہنگائی بڑھنے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے
  • فروری میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی
  • نیوکلیئر مواد کی سمگلنگ میں تشویشناک اضافہ، ائی اے ای اے
  • یورپ کو برآمدات 10 فیصد اضافے سے 5.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
  • ایپل کمپنی کا نیا کم قیمت والا آئی فون فروخت کیلئے پیش