سیکریٹری ہیلتھ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت عالیہ پشاور میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی یونیورسٹیوں نے فیسوں میں بغیر وجہ بتائے اضافہ کیا۔
وکیل نے کہا کہ 2023-24 میں فیسوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا، میڈیکل کالجز کی فیسیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
محکمہ صحت نے عدالت میں جواب دیا کہ فیسوں میں اضافہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔
اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے کہا کہ محکمہ صحت سے رابطہ کر لیا، تفصیلی جواب آئندہ سماعت پر جمع کرائیں گے۔
سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر میڈیکل یونیورسٹی فیسوں میں
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرز اضافے سے 3310 ڈالرز فی اونس ہے۔