Daily Ausaf:
2025-04-19@07:35:20 GMT

عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں بادل ٹوٹ کر برسنے والے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

بالائی خیبرپختونخوامیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، بونیرباجوڑ، مالاکنڈ، ہری پور، صوابی اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب وادی لیپہ میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، برفانی تودے گرنے سے وادی لیپہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہے، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں، برفباری کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی دی گئی ہے۔

کراچی میں موسم کی صورتحال
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر میں سمندری ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17سے 19ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہلکی خنکی کے ساتھ مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

فضائی آلودگی کی صورتحال
کراچی میں ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث شہر کا فضائی معیار مزید خراب ہوگیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
مزیدپڑھیں:پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے کی توقع ہے ہے جبکہ

پڑھیں:

تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں”

تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں” WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 18 اور 19 اپریل کو ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی طوفان کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم کے علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جب کہ وسطی پنجاب کے اضلاع فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے، جب کہ ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث پنجاب میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ “ڈیزاسٹر الرٹ” کو فالو کریں۔ کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی ضروری انتظامات کریں۔

این ڈی ایم اے نے مزید مشورہ دیا ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور عمارتوں اور درختوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو ، عوام کو محتاط رہنے کی تاکید
  • اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
  • تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں”
  • ملک کے کن علاقوں میں آج بادل برسیں گے؟
  • کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان: وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • آج بہت بڑے سائز کے اولے کیوں پڑے، وجہ معلوم ہو گئی
  • لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار