بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تابش فاروق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تابش فاروق کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔
تابش فاروق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔
مزیدپڑھیں:ماہرہ شرما اور محمد سراج کے تعلقات کی حقیقت کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد گرفتار
لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔
ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔