Daily Ausaf:
2025-04-19@03:26:25 GMT

خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 26 سینٹ کمی سے 68.11 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ گئی، تیل کی قیمتوں میں کمی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئیں کہ اوپیک پلس اپریل میں طے شدہ پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر عمل کریگا جبکہ مارکیٹیں امریکا کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات کے نفاذ کیلئے تیار ہورہی ہیں۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یا 0.

4 فیصد کم ہوکر 68.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔فلپ نووا کے اجناس کے اسٹریٹجسٹ ڈیرن لیم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں جاری کمی بنیادی طور پر اوپیک پلس کے پیداوار بڑھانے کے فیصلے اور امریکی محصولات کے نفاذ کی وجہ سے ہے، روس-یوکرین تنازع سے متعلق جغرافیائی سیاسی حالات بھی ایک پیچیدہ عنصر بن رہے ہیں۔

تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادی، بشمول روس، جو مشترکہ طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں، نے اپریل میں تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک لاکھ 38 ہزار بیرل اضافے کے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 2022ء کے بعد پہلا اضافہ ہوگا۔ڈیرن لیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فیصلے کا مقصد پیداوار میں پچھلی کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنا ہے لیکن اس نے مارکیٹ میں ممکنہ حد سے زیادہ سپلائی کے بارے میں خدشات پیدا کیے ہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیل کی قیمتوں میں خام تیل کی

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹ کیا؟

اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کس طرح سے ایڈجسٹ کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں، جس کے بعد اسے  لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔

ایڈجسٹمنٹ کے تحت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 8 روپے 72 پیسے تک بڑھائی  گئی ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 72 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 7 روپے 1 پیسے کا اضافہ  کرنے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے 1 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈنینس میں ترمیم کی گئی، جس کے ذریعے پیٹرولیم لیوی کے نرخوں کو بڑھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری
  • کراچی : نان اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ
  • سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی
  • سولرپینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
  • ادویات کی قیمتوں کے کنٹرول کا نظام پھر لٹک گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ ہونے پر شہری طیش میں آگئے
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹ کیا؟