فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے رمضان پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے عید کے بعد بڑے احتجاج کی خبروں کو ٹوپی ڈراما قرار دیا اور کہا تاریخ لکھ لیں نہ دھرنا ہوگا نہ احتجاج ہوگا، یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا ٹرمپ کارڈ سے یہ اب پلے کارڈ پر آ گئے ہیں، عید کے بعد بکرا عید بھی آ جائے گی اور کچھ نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، میں تحریک انصاف کا نہ حصہ تھا اور نہ اب جانا ہے، میں بانی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، وہ آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا۔سینیٹر نے میری ٹائم میں کرپشن کے ایک بڑے معاملے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایشو اٹھانے کے بعد 72 گھنٹے میں 60 ارب روپے واپس اکاؤنٹ میں آ گئے، 2024 میں جو 500 ایکڑ کی اپروول تھی وہ میرے نوٹس پر کینسل ہوئی، بہتر پرفارمنس ہی تو ہے کہ 60 ارب واپس کرائے، میرا ٹارگٹ 1500 ارب واپس کرانے کا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس پیکج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو رقوم ڈیجٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائیں گی، اور فی کس خاندان کو 5 ہزار روپے ملیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا

پڑھیں:

پاکستان ترقی کر سکتا ہے، جب چاہا نظام بدل دیا کا سلسلہ روکنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد:

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کر سکتا ہے مگر یہ سلسلہ روکنا ہوگا کہ جب چاہا نظام بدل دیا۔
 

انٹرنیشنل انجینئرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرنگ کا پروفیشن دنیا کا سب سے پرانا شعبہ ہے۔ دنیا کے تمام عجوبے انجینئرز نے تیار کیے۔ قدیم دور سے آج تک ہر ایجاد کے پیچھے انجینئرز کی کوشش رہی۔ پاکستان کی ترقی کے ہر شعبے میں بھی انجینئرز کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم، شاہرات، ترقیاتی منصوبے، میزائل اور ایٹمی پروگرام کے پیچھے انجینئرز ہیں۔ آج ہم نے جہاں کامیابیوں کو دیکھنا ہے، وہیں ناکامیوں پر بھی بات کرنی ہے۔ کیا وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں انجینئرز ہونے کے باوجود ملک دنیا کے ساتھ ترقی نہیں کرسکا۔ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی، انہوں نے ٹیکنالوجی کو اپنایا۔ ہمارے لیے گلوبل انوویشن انڈیکس کو جانچنا اہم ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انوویشن میں دنیا بھر میں پاکستان کا نمبر 91 ہے۔ ہمارے پڑوسی اور دوست ممالک اس انڈیکس میں بہت آگے ہیں۔ اس انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے ان ممالک کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ اتنے بہترین ذہن ہونے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ ہم انوویشن میں پیچھے ہیں؟۔ ہمیں انجینئرنگ میں شعبہ تعلیم سے جدت کا آغاز کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انجینئرنگ کا پروفیشن دنیا کا سب سے پرانا ہے۔ دنیا کے تمام عجوبے انجینئرز نے تیار کیے۔ قدیم دور سے آج تک ہر ایجاد کے پیچھے انجینئرز کی کوشش رہی۔ پاکستان کی ترقی کے ہر شعبے میں انجینئرز کا ہاتھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہارڈ وئیر دینا حکومت کا کام، سافٹویئر بنانا جامعات کا کام ہے۔ ایک چھوٹے سے ملک اسرائیل کے سامنے سب مسلم ممالک بے بس ہیں۔ اسرائیل کی ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے پورا مغرب اس کی جیب میں ہے۔ اسرائیل جو کرتا پھرے کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہم نے جب بھی ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی حکومت ختم کردی گئی۔ 2018 میں کچھ ججز اور جنرلز نے ہماری حکومت ختم کردی ۔ سی پیک بند ہوگیا، بہت سے منصوبوں کو بریک لگ گیا۔ یکم اپریل 2022 کو پی ایس ڈی پی کی قسط جاری کرنے کے قابل نہیں تھے۔ پلاننگ کمیشن نے ہماری حکومت آنے سے قبل ہی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ  عدم اعتماد سے قبل ہی پاکستان ٹیکنیکل ڈیفالٹ کی اسٹیج پر پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ترقی کرسکتا ہے لیکن یہ سلسلہ روکنا ہوگا۔ جب چاہا نظام بدل دیا، یہ  ملک کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کا معاملہ پھر اٹھا دیا، غیرقانونی الاٹمنٹ کے کاغذات پیش
  • آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، فیصل واوڈا
  • سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث
  • 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی،سینیٹر فیصل واوڈا
  • پاکستان ترقی کر سکتا ہے، جب چاہا نظام بدل دیا کا سلسلہ روکنا ہوگا، احسن اقبال
  • وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم
  • پرویز خٹک بادام نہیں توڑ سکتا پی ٹی آئی کو کیا توڑے گا، اختیار ولی کی شدید تنقید
  • 20 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کو یورپ سے واپس بلایا جا سکتا ہے، واشنگٹن پوسٹ
  • 5 ہزار روپے میں کچن کا کیا سامان آ سکتا ہے، اور وہ کتنے دن چلے گا؟