پاکستانی تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں۔

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت اپنی ناکامی کا اظہار کررہی ہے، لارج اسکیل مینوفیکچر کا شعبہ سُکڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا ہوا؟

انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی آئی دور میں بجلی کا جو یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے، جبکہ گیس کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، حکومت جھوٹ بول رہی ہے، جبکہ بلوچستان میں حالات تشویش ناک ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے ہیں اور اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے پورا ایک سال ہوچکا ہے، 2 دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ نئے وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے سے اور ان کی کمٹمنٹ، قابلیت، دیانت اور امانت کے ذریعے پاکستانی عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا سبب مڈل مین، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے، وزیر خزانہ

دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 1.

52 فیصد پر آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر اعداد و شمار اعداد و شمار جاری حکومت شہباز شریف عمر ایوب مہنگائی وزیراعظم وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر حکومت شہباز شریف عمر ایوب مہنگائی وی نیوز مہنگائی میں عمر ایوب

پڑھیں:

آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 41 روپے 76 پیسے سستا ہو گیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 6 روپے 15 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 75 پیسے سستا ہوا، اسی طرح گندم کا آٹا، آلو، گھی، چینی، دالیں، گڑ سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے دال چنا فی کلو 3 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی، سگریٹ سمیت چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی
  • حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،جرگے کاخواہ مخواہ واویلا کیا جارہا ہے: طلال چودھری
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں
  • آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں
  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر
  • ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ