بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، 4 نئے فوکل پرسن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا. چار نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر اپنے چار نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز میں وکلاء نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشری بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کرے گی، مشال یوسف زئی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق بعدازاں پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مشعال یوسفزئی فوکل پرسن
پڑھیں:
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا
فائل فوٹوکمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78روپے کلو مقرر ہے۔
ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ریٹیل میں چکی آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔