Express News:
2025-04-21@12:16:22 GMT

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی:

شہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔

قائد آباد مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی ٹیکسٹائل مل کا اکاؤنٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔ مسلح ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

 مقتول کی شناخت 57 سالہ محمد عمران فیروز ولد فیروزالدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول محمد عمران گولیمار چورنگی کے قریب واقع ملا احمد حلوائی کے عقب میں رہائش پذیر اور لانڈھی صنعتی ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں اکاؤنٹنٹ تھا۔  

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن راجہ عباس نے بتایا کہ مقتول اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہائی روف گاڑی میں سوار ہو کر قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب رکا۔ مقتول بسم اللہ گیس سلنڈر کی دکان سے سلنڈر خریدنے کے لیے اتر رہا تھا کہ اسی دوران 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔ 

ڈاکوؤں کو دیکھ کر مقتول ہائی روف کی جانب دوڑا، لیکن ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ مسلح ملزمان ہائی روف گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مقتول کو ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈکیتی کی کے دوران کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • دکی: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد ہلاک
  • لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک
  • کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • کراچی؛ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد