موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور انہیں نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پرویز رفیق کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیا۔

اکرم گِل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی پر مسیحیوں کو اہمیت نہ دی اور انہیں ان کے سیاسی حق سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں میں سب سے زیادہ مسیحی عوام رہتے ہیں اور ن لیگ کے نمائندوں نے الیکشن میں ان سے ووٹ لیے لیکن اس کے باوجود مسیحی نمائندوں کو وفاقی اور پنجاب کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) مسیحیوں کو ان کے سیاسی حق سے محروم رکھ کر انہیں سیاسی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے ۔

اکرم گِل نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فوری طور پر وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ میں کرسچن نمائندوں کو شامل نہ کیا تو آئندہ الیکشن میں مسیحی عوام بھی انہیں نظر انداز کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے پرویز رفیق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسیحیوں کی نمائندگی کو ہر سطح پر یقینی بنائے تاکہ وہ بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ اکرم گ ل سے ووٹ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمے دار ہے، تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی ذمے داری کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کے لیے اہم ہے، 2013ء میں پاکستان غیرمستحکم مارکیٹ ڈکلیئر ہوگیا تھا، اس کے بعد معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچی، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو اس میں بہت پوٹینشل ہے۔ 

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ خدا نے ہمارے ملک کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے، ہم نے اینٹی مناپلی لاء کو مضبوط کیا، لوگوں کو مناپلی کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں، ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ27 سال کے بعد ہم نے ایس ای او کی صورت میں کثیر الجہتی ایونٹ کیا، اس طرح آگے بڑھتے رہے تو 2030ء تک پاکستان جی 20 کا حصہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری
  • آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے، اسحاق ڈار
  • عمران خان سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا؟ ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کرتی ہیں، وقاص اکرم
  • مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کو خاندانی پارٹی قراردے دیا
  • بلوچستان اور خیبر پختنونخوا کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے، محمد زبیر
  • کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور ڈرامائی انداز میں دکان سے رقم لے اڑے
  • مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کو خاندانی پارٹی قراردے دیا
  • بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات میں کوئی محفوظ نہیں، شاہد خاقان عباسی
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا وقف ترمیمی بل کے خلاف 10مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان