Daily Mumtaz:
2025-03-04@14:14:32 GMT

حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔

یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد بتائی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کررہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات نہیں کرارہے، بانی کو بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا یے جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا

راولپنڈی:

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا اپنایا جا رہا ہے۔
 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ابتدا میں سرکار کی حکمت عملی ٹی ٹونٹی کھیل کی رہی، اس کے بعد القادر کے کیس میں ون ڈے فارمیٹ کی حکمت  عملی اپنائی گئی اور سارے کیسز ایک ایک کرکے اپنی موت مرگئے۔ اب ٹیسٹ میچز کی حکمت عملی اپناکر لمبی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مرضی کی پیشیاں ہوں تو باقی 2 کیسز بھی دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ رمضان المبارک میں مجھے لگتا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی سماعت نہیں ہونی۔ 

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک بیان نظر سے گزرا کہ اب سارے کیسز اپنی روٹین اور نمبر پر سنے جائیں گے۔ مجھے امید ہے یہ فارمولا بانی کے کیسز پر اپلائی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو چاہیے سب سے پہلے بانی کے کیسز پر فیصلہ کریں۔ بینچز کی کوئی کمی نہیں ججز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم عدالتوں سے ضمانت نہیں مانگ رہے، میرٹ پر فیصلے مانگ رہے ہیں۔ ہم جلد سماعتوں کی بار بار درخواستیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا
  • عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار
  • عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا، فیصل چوہدری
  • عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے، امیر مقام
  • بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، امیر مقام