Jang News:
2025-03-04@14:00:24 GMT

پاک افغان سرحد طورخم آج 11 ویں روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

پاک افغان سرحد طورخم آج 11 ویں روز بھی بند

— فائل فوٹو

پاک افغان بارڈر پر متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔

پاک افغان متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ 22 فروری سے بند ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 3 ملین ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔

پاک افغان سرحد طورخم چھٹے روز بھی بند، ہر قسم کی آمد و رفت معطل

پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم متنازع حدود میں تعمیرات پر کشیدگی کے باعث آج چھٹے روز بھی بند ہے۔

پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ تھم چکا ہے لیکن طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کر دیا گیا ہے۔

سرکاری محکموں کےاہلکاروں کو پہلے ہی لنڈی کوتل منتقل کیا جا چکا ہے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ اور اس کے مضافات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: روز بھی بند پاک افغان

پڑھیں:

یوٹیوبر کا دباؤ،سندھ بلڈنگ کاناظم آباد میں انہدامی آپریشن پسپا

 

ڈی جی ایس بی سی اے دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ، انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئی

پاپوش کالونیکے پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.2/32/31 کا پیکیج یوٹیوبر کا نکلا

ناظم آباد کے یوٹیوبر کی جانب سے آ لنے والے دبائو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، ہفتے کے روز جاری ہونے والی انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئیں، ناظم کے بلڈروں نے یوٹیوبر سے اپنی غیر قانونی تعمیرات بچانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ناظم آباد میں ایک انہدامی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.2/32/31 شامل تھے جو کہ پاپوش کالونی میں واقع ہیں ان تمام تعمیرات پر نقشے کے بر خلاف ملٹی یونٹس تعمیر ہو رہے ہیں اور ان تعمیرات کا پیکیج ناظم آباد کے ایک یوٹیوبر کہ پاس ہے جسے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی بھی مکمل سر پرستی حاصل ہے اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن اس یوٹیوبر کا استعمال اپنے مخالفین کے خلاف پروگرام کروانے کے لیے کرتے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ غیر قانونی تعمیرات فہرست میں شامل ہوئیں تو یوٹیوبر کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو دبائو میں لینے کی کوشش کی گئی اور پھر آخر کار ڈی جی ایس بی سی اے نے خوف کا شکار ہوکہ مذکورہ پلاٹوں کے خلاف جاری آپریشن کو منسوخ کر دیا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جب ڈی جی ایک یوٹیوبر سے اتنا خوفزدہ ہو سکتا ہے تو وہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے کیسے مقابلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند،
  • پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ
  • پاک افغان سرحد پر جھڑپیں اور طورخم گزرگاہ کی بندش، سرحدی علاقہ خالی ہونے لگا
  • پاک افغان سرحد طورخم پر پھر جھڑپ، طالبان جنگجو ہلاک
  • یوٹیوبر کا دباؤ،سندھ بلڈنگ کاناظم آباد میں انہدامی آپریشن پسپا
  • طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
  • گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات ،سرحد جلد کھولنے پرا تفاق
  • افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جرگہ تشکیل دے دیا
  • امریکی صدر ٹرمپ سے کشیدگی، کینیڈا سمیت یورپی ممالک کا یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی